ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ باكو كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ باكو كے ايك باشندے ٫٫آراز آتاكيشی اف ٬٬ نے كہا كہ جو شخص اپنی ملت اور دوسرے اسلامی ممالك پر رحم نہیں كرتا اس كا انجام ايسا ہی ہوتا ہے اگرچہ صدام كے لیے پھانسی كی سزا بھی كم ہے-
آراز آتاكيشی اف نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ صدام كی پھانسی سے عراقی عوام اس كے شر سے محفوظ ہو گۓ ہیں اور اب اگر امريكہ بھی خاك عراق كو ترك كر دے تو اس ملك میں امن عامہ قائم ہوسكت اہے-
ايك دوسرے آذری نوجوان اميك عالی اف كا كہنا تھا كہ صدام كی پھانسی سے مقامات مقدسہ كی زيارت كی راہ ہموار ہوئی ہے اور اب تعمير عراق كے لیے شيعہ و سنی دونوں فرقوں كو اتحاد سے كام كرنا ہوگا-
واضح رہے كہ آذربائيجان كے تمام میڈيا پر صدام كی پھانسی كو دكھايا گيا ہے-