آيت اللہ صافی گلپائيگانی :طلاب كرام كو اسلام كے دفاع كے لیے ہميشہ آمادہ رہنا چاہیے –

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :طلاب كرام كو اسلام كے دفاع كے لیے ہميشہ آمادہ رہنا چاہیے –

سياسی گروپ: طلاب كو اسلام كے دفاع كے لیے آمادہ رہنا چاہیے اور اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے كہ دشمن اسلام اور مسلمانوں كو صفحہ ہستی سے مٹانے كے لیے گھات لگا كر بیٹھا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی كے دفتر سے نقل كيا ہے كہ مرجع تقليد نے حوزہ علمیہ قم كے جوان طلبہ كے ساتھ ملاقات میں فرمايا كہ ہماری ذمہ داری ہے كہ حضرت ولی عصر كے مقاصد كو معاشرہ میں عملی جامہ پہنا كر ان كے ظہور كی راہ ہموار كریں-
انہوں نے فرمايا كہ لوگوں كو تعلمات اسلامی سے آگاہ كرنا طلاب كی ذمہ داری ہے اور طلاب كو اسلام كے دفاع كے لیے تيار رہنا چاہیے اور اس سے بات سے آگاہ رہنا چاہیے كہ دشمن ،اسلام اور مسلمانوں كو مٹانے كے لیے كوئی دقيقہ فروگذاشت نہیں كرتا-