آيت اللہ نوری ہمدانی نے امت اسلامی پر زور ديا كہ وہ تعليمات قرآن سے بھر پور استفادہ كریں-

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی نے امت اسلامی پر زور ديا كہ وہ تعليمات قرآن سے بھر پور استفادہ كریں-

سياسی گروپ:آيت اللہ نوری ہمدانی نے عراق كی سياسی تحريك ،،سيد الشھداء،، كے كاركنوں سے ملاقات كے دوران فرمايا كہ امت اسلامی كو قرآنی تعليمات سے بھر پور استفادہ كرنا چاہیے-
ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے عراق كی سياسی تحريك سيد الشھداء كے عہديداروں نے ملاقات كی-
آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں جہاد اسلامی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ عراقی عوام كے پاس غاصبوں كے مقابلے میں جہاد كے علاوہ كوئی راستہ نہیں ہے اور عراقيوں كو اپنا حق لينے كے لیے بہادری سے كام لينا ہوگا-
انہوں نے فرمايا كہ برطانیہ اور امريكہ نے اسلامی ممالك پر قبضہ كركے ان كے ذخائر كو لوٹ كر لے گۓ ہیں ليكن امام خمينی نے اپنے قيام كے ذريعہ ايران سے ان كے آلہ كاروں كو نكال باہر كيا –