ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل نے اسمبلی میں خطاب سے پہلے ملت شريف ايران كو مبارك باد پيش كی اور عيد غدير كو عيد ولايت اور عيد حكومت صالحين سے تعبير كيا-
انہوں نے كہا كہ عيد غدير كا پيغام ہی یہی ہے كہ حكومت صالح و شائستہ ترين افراد كے ہاتھوں میں ہو كيونكہ كسی بھی معاشرہ كی تقدير بنانے میں حكومت كا كردار بنيادی حيثيت ركھتا ہے پارليمنٹ كے اسپيكر نے كہا كہ قديم ادوار میں یہی رسم رہی ہے كہ حكومت ہميشہ طاقتور افراد كے ہاتھوں میں رہی ہے-
حداد عادل نے اس اميد كا ظہار كيا ہے كہ بہت جلد انقلاب اسلامی معاشرہ كو اسلامی رنگ میں تبديل كر ديگا اور اس كام كے لیے تمام حكومتی عہديداروں كو اتحاد و يگانگت سے كام كرنا ہوگا