خوشی و نور سے لبريز مشہد عيد ولايت كا منتظر-

IQNA

خوشی و نور سے لبريز مشہد عيد ولايت كا منتظر-

اجتماعی گروپ: ہفتہ ولايت اور عيد سعيد غدير كی آمد پر مقدس شہر مشہد نور و سرور میں ڈوبا ہوا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس كی سڑكوں پر چراغاں كيا گيا ہے-
شہر كی اكثر جگہوں پر رنگين پرچم لگے ہوۓ ہیں كہ جن پر اللہ اكبر ، محمد رسول اللہ اور يا علی كے كلمات لكھے ہوۓ ہیں۰-
حرم مطہر امام رض اۜ كی رونق بھی قابل ديد ہے حرم مطہر كو بہت خوبصورتی سے سجايا گيا ہے تاكہ زائرين كےجم غفير كی پذيرائی كر سكے كہ جو عيد ولايت كو امام ہشتم كے جوار میں منانا چاہتے ہیں-