ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے وزارت دفاع كے عہدہ داروں اور كاركنوں سے ملاقات میں كہا كہ غدير كی شناخب بشر كی سعادت اور تكامل كا موجب ہے انہوں نےايرانی جوانوں كی جديد علوم كی طرف پيشرفت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ آپ كی ترقی خوشی اور مسرت كا باعث ہے اور اسلام اور مسلمانوں كی سر بلندی كا موجب ہے-