ڈاكٹر حيدری :ولايت كسی زمان و مكان سے مختص نہیں ہے بلكہ دائمی اور جاودانی ہے-

IQNA

ڈاكٹر حيدری :ولايت كسی زمان و مكان سے مختص نہیں ہے بلكہ دائمی اور جاودانی ہے-

سياسی گروپ:اھواز كے قائم مقام امام جمعہ نے كہا كہ غدير كا پيغام ولايت ہے جو كہ سعادت و وحدت كا پيغام ہے اور یہ كسی زمانہ اور مقام كے ساتھ مختص نہیں ہے بلكہ جاودانی ہے-
اھواز كے قائم مقام امام جمعہ اور مجلس خبرگان كے نمائندہ حجة الاسلام والمسلمين ڈاكٹر حيدری نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ غدير كا پيغام ولايت ہے جو صرف دوستی كے منعی میں نہیں ہے بلكہ اس سے انسان كی فردی و اجتماعی اور دنيا وآخرت كی رھبری مراد ہے-
انہوں نے كہا كہ جس طرح پيغمبر اعظم (ص) تمام انسانوں پر ولايت مطلقہ ركھتے ہیں اسی طرح غدير كے اعلان نے حضرت علۜی كی ولايت مطلقہ كو بھی ثابت كر ديا ہے-
انہوں نے كہا كہ یہ ولايت كسی خاص زمان و مكان كے ساتھ مختص نہیں ہے بلكہ ايك جاودانی امر ہے اور یہی سعادت ووحدت كا راستہ ہے-