قائد انقلاب اسلامی :مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے كی امريكی سازش سے مسلمانوں كو ہوشيار رہنے كی هدايت ۔

IQNA

قائد انقلاب اسلامی :مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے كی امريكی سازش سے مسلمانوں كو ہوشيار رہنے كی هدايت ۔

سياسی گروپ:قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے اسلامی مذاہب اور فرقوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كی امريكی سازش سے خبردار كرتے ہوئے مسلمانوں كے مختلف طبقوں كو آگاہ كرنے كے سلسلے میں مسلمان علماء اور دانشوروں كے كردار پر زورديا ہے ۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق قائد انقلاب اسلامی نے عيد غدير كے موقع پر عوام كے مختلف طبقوں سے تعلق ركھنے والے ہزاروں افراد كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ شيعوں كو ايسا كوئی بھی بيان دينے اور اقدام كرنے سے گريز كرنا چاہئے جو امريكہ كی تفرقہ ڈالنے كی سازش میں مدد دے سكے اسی كے ساتھ ساتھ اہل سنت بھائيوں كو بھی دشمنوں كی جانب سے مذہبی جذبات و احساسات سے غلط فائدہ اٹھانے كے سلسلے میں ہوشيار رہنا چاہئے ۔

قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح علاقے كے ممالك كو ايران سے ڈرانے كے لئے دشمنوں كے پروپيگنڈے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ اسلامی ملكوں خصوصا" علاقے كے ممالك كے سربراہوں اور سياستدانوں كو جان لينا چاہے كہ اسلام كی عزت اور اسلامی جمہوریۂ ايران كی طاقت ان كی قوت اور تقويت كا باعث بنے گی۔

آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے علاقے كی حكومتوں كی كمزوری كوامريكہ كے تسلط كا سبب قرارديتے ہوئے مزيد فرمايا كہ اگر یہ حكومتیں عظيم علاقائی طاقت پر بھروسہ كریں تو وہ كبھی بھی امريكہ سے بليك ميل نہیں ہوں گی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے برطانیہ اور بعض عرب ممالك كو ملاكر اسلامی جمہوریۂ ايران كے خلاف ايك اتحاد تشكيل دينے كے لئے امريكی سازش كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ ايران پر مسلط كردہ جنگ كے دوران اس سے بھی بڑا اور طاقتور اتحاد تشكيل ديا گيا تا كہ وہ اپنے ايجنٹ صدام كے ذريعے ايران كے بعض علاقوں پر قبضہ كرسكیں اورآٹھ سال تك اس كے لئے تمام تر كوششیں كی گئیں ليكن وہ اپنے مقصد میں ناكام رہے اور اب بھی ايران كے اسلامی نظام كے خلاف ان كی سازش ناكام ہوگی