مرحوم حجت الاسلام دوانی كے جسد خاكی كی آج تہران میں تشيع جنازہ ہوگئی-

IQNA

مرحوم حجت الاسلام دوانی كے جسد خاكی كی آج تہران میں تشيع جنازہ ہوگئی-

سياسی گروپ:عظيم دينی اور قرآنی مفكر حجت الاسلام دوانی كہ جن كا گذشتہ دنوں انتقال ہو گيا تھا انكے پيكر خاكی كو آج تہران میں تشيع جنازه كے بعد قم منتقل كر ديا جاۓ گا
مرحوم دوانی كے فرزند ارجمند محمد حسين رضوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ان كی تشيع جنازہ صبح نو بجے امام صادق يونيورسٹی سے كی جاۓ گی –اور بعد میں ان كے پيكر خاكی كو قم منتقل كيا جاۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ جمعرات كے دن قم میں علماء اور آيات عظام كی موجودگی میں ان كی تشيع جنازہ ہو گی اس كے بعد انہیں سپرد خاك كيا جاۓ گا-
واضح رہے كہ حجت الاسلام دوانی نے اپنی پربركت عمر میں قرآن اور اہلبيت كی ثقافت كو ترويج دينے كے لیے كئی كتب اور مقابلات لكھے ہیں-