فرزند مرحوم دوانی :استاد نے اپنی ساری زندگی قرآن و اھل بيت ۜ كی خدمت كے لیے وقف كر ركهی تھی-

IQNA

فرزند مرحوم دوانی :استاد نے اپنی ساری زندگی قرآن و اھل بيت ۜ كی خدمت كے لیے وقف كر ركهی تھی-

سياسی گروپ: مرحوم دوانی كی پوری زندگی قرآن و اھل بيت ۜ كی خدمت كے لیے وقف تھی اور خدا وند عالم نے بھی انہیں توفيق دی تھی كہ وہ ۱۰۰سے زيادہ كتب اور مقالات تاليف كر سكیں-
مرحوم حجة الاسلام والمسلمين دوانی كے فرزند ارجمند محمد حسين رجبی دوانی نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ مرحوم كو اھل بيت ۜ كے ساتھ خصوصی لگاٶ تھا اور امير المومنين ۜ كے ساتھ عشق تھا علوی انسائيكلو پیڈيا كی تاليف اس عشق و محبت كی علامت ہے –اور انہوں نے اپنی لائيبريری كو امير المومنين كے نام پر وقف كر ديا اور عيد غدير كی شام امير المومنين كے ہميشہ كے لیے مہمان بن گۓ-
مرحوم دوانی كے فرزند نے حجة الاسلام دوانی كی تاليفات كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ نہضت روحانيون ايران ۹ جلدوں میں اور امام مہدیۜ كے عنوان پر ۵ كتب قابل ذكر ہیں مرحوم نے اس كے علاوہ كئ دوسرے علمی وقلمی شاہكار ياد گار چھوڑے ہیں-