استاد علی دوانی كی وفات پر حجة الاسلام سيد محمد خاتمی كا اظهار تعزيت-

IQNA

استاد علی دوانی كی وفات پر حجة الاسلام سيد محمد خاتمی كا اظهار تعزيت-

سياسی گروپ: ايران كے سابق صدر اور ثقافت و تمدن كمیٹی كے چيئرمين حجة الاسلام سيد محمد خاتمی نے استاد علی دوانی كی وفات پر تعزيت كا اظہار كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سيد محمد خاتمی كی ويب سائیٹ سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے اپنا تسليتی پيغام كچھ يوں ديا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترم برادر آقای محمد رجبی دامت بركاتہ-
عالم و محقق اور مفكر حضرت حجة الاسلام والمسلمين آقای علی دوانی كه جہنوں نے اپنی پوری زندگی دين مبين اور اھل بيت ۜ كے دفاع كے لیے وقف كر ركھی تھی ان كی رحلت سے جو خلا پيدا ہوا ہے اس كو صرف الطاف الہی سے پر كيا جاسكتا ہے-
میں اس موقع پر آپ كو اور مرحوم كے خاندان كو تسليت عرض كر تا ہوں اور خداوند منان سے دعا ہے كہ وہ مرحوم كو درجات عالی نصيب كرے اور غم ديدہ خاندان كو صبر عنايت فرماۓ آمين
سيد محمد خاتمی