ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب كے تعزيتی پيغام كا متن اس طرح ہے –
مجھے عالم مورخ اور عظيم محقق حجت الاسلام والمسلمين حاج شيخ علی دوانی رہ كی رحلت كی افسوسناك خبر ملی ہے انہوں نے تاليف اور تحقيق میں انتہائی جدوجہد كی –
اس عالم بزرگوار كی رحلت پر میں ملك كے علمی حلقوں مرحوم كے خاندان اور مرحوم كے بیٹوں كو تعزيت عرض كرتا ہوں
اور خداوند متعال سے آپ كے درجات كی بلندی اور آپ كی مغفرت كی دعا كرتا ہوں .
سيد علی خامنہ ای
۲۰ ديماہ ،۱۳۸۵ ھ ش