ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ عيد سعيد غدير خم كے موقع پر مدرسہ حقانی میں جشن او رطلاب كی دستار بندی كی محفل منعقد ہوئی-
اس محفل میں آيت اللہ العظمی شبيری زنجانی (مرجع تقليد) نے مدارس كی قدرو منزلت بيان كرتے ہوۓ فرمايا كہ دينی طلاب كو معارف اسلامی كی نشر و اشاعت كے لیے بہت زيادہ كوشش كرنی چاہیے-