ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خراسان رضوی كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی كے مبلغين كے امور كے انچارج حجت الاسلام كريم پور نے اس وركشاپ كے انعقاد كا ہدف علمی ،سياسی ،دينی اور ثقافتی سطح پر مسائل سے آگاہی اور صوبہ كے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں حضرت ابا عبد اللہ الحسين ۜ كی عزاداری كے پروگراموں كو انتہائی شان و شوكت سے منانے كو بتايا-
انہوں نے مزيد كہا :آج اتوار ۱۴ جنوری سے ايك ہفتہ تك صوبہ كے اندر اور ملك كے دوسرے صوبوں میں مبلغين كو بھيجنا شروع كيا جاۓ گا انہوں نے كہا كہ اس سال ۲۵۰۰ افراد سے زائد افراد تبليغ كے لیے دفتر تبليغات اسلامی كے تعاون سے صوبہ میں جائیں گے-