حوزہ علمیہ ماكو كے سربراہ :محرم الحرام كی عزاداری میں خرافات پھيلنے پر توجہ كی ضرورت-

IQNA

حوزہ علمیہ ماكو كے سربراہ :محرم الحرام كی عزاداری میں خرافات پھيلنے پر توجہ كی ضرورت-

سياسی گروپ:محرم الحرما كی مناسبت سے برپا ہونے والے عزاداری كے پروگراموں میں خرافات اور اھلبيت ۜ كے مقام كے خلاف مدح سرائی پر شديد توجہ كی ضرورت ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے صوبہ آذربائيجان غربی نے رپورٹ دی ہے كہ حجت الاسلام مير صدر موسوی جو ماكو میں امام جمعہ اور اس شہر كے دينی مدارس كے سربراہ ہیں انہوں نے نماز جمعہ كے خطبوں میں تقوی كی ضرورت اور اھلبيت ۜ كی تعليمات سے مستفيد ہونے كی ضورت پر زور ديا اور قيام امام حسين ۜ كو بقای دين اسلام كا ضامن قرار ديا-
انہوں نے مزيد كہا كہ امام حسين ۜ كے نقش قدم پر چلتے ہوۓ امر بہ معروف اور نہی عن المنكر كو جس قدر زيادہ زندہ كيا جاۓ گا-اتنا ہی دين اسلام استوار اور پائندہ رہے گا انہوں نے كہا كہ استعماری طاقتیں دين اسلام كو بد نام كرنے كے لیے اور اس دين كے پيروكاروں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كے لیے اسلام میں خرافات ايجاد كر رہے ہیں تاكہ دين اسلام كو ايك غير معقول اور خرافات سے پر دين بتا سكیں لہذا ہمیں اپنی عزاداری میں خرافات كے پھيلنے پر شديد توجہ كی ضرورت ہے –