ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے رضا كار مجاہدين كے سينئر افسروں سے اپنے خطاب میں فرمايا كہ ايرانی قوم كی استعمار كے سامنے استقامت ان كے ايمان كی دليل ہے ليكن مستكبرين عالم روحانيت اور ايمانی طاقت كو نہیں سمجھ سكتے-
انہوں نے كہا كہ ہماری قوم كا فلسطينی ،لبنانی اور دوسری تمام مسلمان اقوام سے مستحكم رابطه ايمان اور اسلامی تہذيب كے بدولت ہے ليكن ظالم اور استكباری طاقتیں مادی مسائل میں اس قدر غرق ہو چكی ہیں كہ وہ معنويات اور ايمانی طاقت كو سمجھنے سے قاصر ہیں-