ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم نے اپنے مشتركہ بيان میں آيت اللہ معرفت كی رحلت پر تعزيت پيش كی ہے-
جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے تعزيتی پيغام كا متن یہ ہے –
بسم اللہ الرحمن الرحيم
انا للہ و انا الیہ راجعون
اس عالم جليل القدر ،مجاہد فی سبيل اللہ ،حضرت آيت اللہ معرفت كی رحلت جانسوز ہمارے لیے شديد صدمے كا باعث بنی-
وہ اسلامی انقلاب سے بہت پہلے شاہی حكومت كے خلاف قيام میں پيش پيش رہے اور جنگ كے دوران انہوں نے اپنے ايك فرزند دلبند كی شہادت بھی پيش كی ،علم و اجتہاد كی وادی میں انہوں نے تحصيل اور تاليف میں بے پناہ خدمات انجام دیں –ان كا علوم قرآنی میں وسيع پيمانے پر تحقيقی كام اس باب میں تجدد كا باعث بنا –حوزہ علمیہ قم كے مدرسين ان كی وفات حسرت آيات پر حضرت ولی عصر ،قائد انقلاب اسلامی ،مراجع عظام علماء اعلام اور مرحوم كے اهل خانه كو تعزيت پيش كرتے ہیں اور ان كے لیے دعا گو ہیں كہ خداوند عالم انہیں پيغمبر اعظم ۖ كے ساتھ محشٶر فرماۓ-