ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ شفيعی نے اپنے درس خارج كے آغاز میں محرم الحرام میں تبليغی ذمه دارياں اور مجالس امام حسين پر خصوصی توجہ ، منبر امام حسين پر معارف اهلبيت (ع) كی ترويج میں اخلاص اور صداقت كی ضرورت پر زور ديا –
انہوں نے آيت اللہ معرفت كی رحلت پر اظہار افسوس كرتے ہوۓ مرحوم كو دور حاضر كی نامور قرآنی شخصيت قرار ديا-
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ امام خمينی اور آيت اللہ خوئی كے معروف شاگردوں میں سے تھے جنہوں نے اپنے مطالعہ اور تحقيق كے نتيجہ میں علوم قرآن پر متعدد كتابیں تاليف كیں اور مرحوم كی علمی بركات سے علماء اور قرآنی محققين دير تك استفادہ كرتے رہیں گے-