امام جمعہ ارومیہ:شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف عالمی استكبار كی نئ سياست-

IQNA

امام جمعہ ارومیہ:شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف عالمی استكبار كی نئ سياست-

سياسی گروپ:شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرنا عالمی استكبار كی نئی سياسی پاليسی ہے جس كی قيادت امريكہ كر رہا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ آذربائيجان غربی كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ كے امام جمعہ حجة الاسلام والمسلمين غلام رضا حسنی نے كہا كہ بعض مفاد پرست عناصر صدام كی پھانسی سے سوء استفادہ كرتے ہوۓ شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كو ہوا دے رہے ہیں جبكہ صدام اپنی عوام پر ظلم و بربريت كا مرتكب ہوا تھا اور خود عراقی عوام كی منتخب حكومت نے ہی اس كو پھانسی كی سزا دی ہے اور یہ ايسے حالات میں كہا جا رہا ہے جب آمريكہ سنی اور شيعہ كے درميان اختلاف كو ہوا دے رہا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ وحدت اور اتحاد سے عراقی عوام اس امريكی سازش كو ناكام بنا دیں گے-