مركز تفسير حوزہ علمیہ قم كے سربراہ :آيت اللہ معرفت نے حكومت اسلامی كے اصولوں كی تشريح میں موثر كردار ادا كيا-

IQNA

مركز تفسير حوزہ علمیہ قم كے سربراہ :آيت اللہ معرفت نے حكومت اسلامی كے اصولوں كی تشريح میں موثر كردار ادا كيا-

سياسی گروپ:آيت اللہ معرفت ايك عظيم عالم اور نامور شخصيت تھے جنہوں نے حوزہ علمیہ میں اسلامی حكومت كے اصولوں كو بيان كرنے میں موثر كردار ادا كيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ معرفت كے شاگردوں میں سے ايك مركز تفسير كے سربراہ جناب حجة الاسلام فاكر مبيدی ہیں جنہوں نے آيت اللہ معرفت كی رحلت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ ان كی علمی اور تحقيقی خدمات كو سراہا اور كہا كہ آيت اللہ معرفت نے مختلف كتب كی تاليف كے علاوہ تفسيری مباحث اور علوم قرآنی كے علاوہ مكتب تشيع كے دفاع پر بہت زيادہ تحقيقی كام كيا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ معرفت ابتداء سے ہی انقلاب ،امام اور رھبر كے ہم فكر تھے اور انہوں نے اسلامی حكومت كے اصولوں كو بيان كرنے میں موثر كردار ادا كيا-