محمود احمدی نژاد: امريكا كے پاس ايران كو سنگين نقصان پہنچانے كی اہليت نہیں۔

IQNA

محمود احمدی نژاد: امريكا كے پاس ايران كو سنگين نقصان پہنچانے كی اہليت نہیں۔

سياسی گروپ :ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ امريكا كے پاس ايران كو سنگين نقصان پہنچانے كی اہليت نہیں ہے ۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے تہران میں سركاری ٹی وی كو ديئے گئے انٹرويو میں صدر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ امريكی عوام صدر بش كو ايران پر حملے كی كبھی اجازت نہیں دیں گے۔ ان كا كہنا تھا كہ امريكا ايسی پوزيشن میں نہیں ہے كہ ايران كے خلاف كوئی فوجی كارروائی كرسكے ۔ايرانی صدر نے كہا كہ ایٹمی پروگرام پر دنيا میں ہنگامہ برپا كرنے كے باوجود امريكا نے ايران كے خلاف كوئی اقدام اٹھانے كی تياری نہیں كی ہے كيوں كہ امريكا كے پاس ايران كو كوئی سنگين نقصان پہنچانے كی اہليت نہیں ہے ۔ ان كا كہنا تھاكہ دو ہزار تين میں امريكا نے ايران كو براہ راست حملے كی دھمكی دی جبكہ اس وقت دباؤ ڈالنے كے لئے بلاواسطہ طور پر دھمكياں دے رہا ہے ۔صدر محمود احمدی نژاد كا كہنا تھا كہ امريكا ايران كو مشرق وسطیٰ میں اپنے مقاصد كے حصول میں ركاوٹ سمجھتا ہے۔