آيت اللہ مكارم شيرازی :قيام امام حسين ۜ كے اصلی اھداف تك رسايی حاصل كرنے كے لیے عزاداری بہترين وسيلہ ہے-

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :قيام امام حسين ۜ كے اصلی اھداف تك رسايی حاصل كرنے كے لیے عزاداری بہترين وسيلہ ہے-

سياسی گروپ:عزاداری ، قيام امام حسين ۜ كے حقيقی اھداف تك پہچنے كے لیے ايك بہترين وسيلہ ہے اور ہم نے بھی عاشورا سے الہام ليتے ہوۓ اسلامی انقلاب كو كاميابی تك پہنچايا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے خبر رساں ايجنسی (ايسنا) كے عملہ اور انچارج سے ملاقات میں امت اسلامی كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كے لیے دشمن كے پروپيگنڈوں كی طرف اشارہ اور بعض وہابی علماء كی كارستانيوں پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ فرمايا:دشمن نے منفی پروپيگنڈے كے ذريعہ ،وہابی علماء سے شيعوں كے خون كو حلال جاننے كا فتوی لينے میں كاميابی حاصل كی ہے در حالانكہ شيعہ ہميشہ حقيقی اسلام محمدی ۖ كے دفاع كے لیے پيش پيش رہے ہیں –انہوں نے فرمايا:ہمیں چاہیے كہ اختلافات كو بھلا كر علمی محفلیں منعقد كر كے انہیں آگاہ كریں اور اس بات كو ثابت كریں كہ شيعوں كے بارے میں ان كی بہت ساری باتیں بے بنياد اور تہمت پر مبنی ہیں-آيت اللہ مكارم شيرازی نے سياسی ، اقتصادی اور اجتماعی ميدانوں میں میڈيا كے اھم كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ وضاحت كی كہ خبر نگاروں كو كوشش كرنی چاہیے كہ وہ غير جانبدارانہ اور حقيقت پر مبنی خبروں كو لوگوں تك پہنچائیں –انہوں نےمزيد كہا :عزاداری، امام حسين ۜ كے قيام كے حقيقی اھداف تك پہنچنے كا ايك ذريعہ ہے اور ہم نے اسی عاشورا سے الھام لے كر اسلامی انقلاب كو كاميابی كے مرحلہ تك پہنچايا ہے-
انہوں نے آخر میں پردہ كو اسلامی اصولوں میں سے شمار كيا اور فرمايا:موجودہ حالات میں مسلمان خواتين كی اس علامت كا دفاع كرنا پہلے سے زيادہ ضروری ہے-