آئمہ اطہار ۜ كی تصاوير بنانا بدعت اور خرافات كا واضح مصداق ہے-

IQNA

آئمہ اطہار ۜ كی تصاوير بنانا بدعت اور خرافات كا واضح مصداق ہے-

سماجی گروپ: ائمہ اطہار ۜ كی تصاوير بنانا بعض نادان اور كم علم افراد كی كارستانی ہے اور مذھبی تنظيموں كو چاہیے كہ وہ ان تصاوير كو مذھبی مقامات پر لگانے سے روكیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے شعبہ مازنداران كے مطابق ادارہ تبليغآت اسلامی كے شہر سواد كوه كے سربراہ نے كہا كہ امام حسين ۜ نے اسلامی اقدار اور نماز كی بقا كے لیے شہادت پائی ہے اور حقيقی عزاداری یہ ہے كہ ہم نماز كے قيام اور اسلامی اقدار كے احياء كے لیے جدوجہد كریں-
انہوں نےفلسفہ عاشورہ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ آج ۱۴۰۰ سو سال كے بعد بھی كئی ملين لوگ سياہ لباس پہن كر اپنی عقيدت كا اظہار كرتے ہیں اور اسلام كے دشمن اسی چيز كو ختم كرنا چاہتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ ائمہ اطہار ۖ كی تصاوير بنانا بدعت اور خرافات كا واضح مصداق ہے اور اس سے اسلام دشمن عناصر كو ہمارے خلاف بولنے كا موقع ملتا ہے-