ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شعبہ مازنداران سے رپورٹ كی ہے شہر چالوس میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ ذاكرين كو چاہیے كہ وہ ايسے واقعات كو منبر سے بيان كریں جنہیں علماء اور فقہا كی تائيد حاصل ہو اور معتبر كتب میں ان كا ذكر ملتا ہو ان میں سے ايك چيز ائمہ اھلبيت ۜ كی زيارت ہے جو خود امام ۜ سے نقل ہوئی لہذا اسے لوگوں كے لیے بيان كرنا چاہیے انہوں نے بعض ذاكرين كے اشعار كی طرف اشارہ كيا كہ یہ اشعار نہ دين كو فائدہ ديتے ہیں اور نہ اھلبيت ۜ ايسے اشعار پڑھنے سے راضی ہیں لہذا ايسے اشعار سے اجتناب ضروری ہے-