ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايران كی ثقافتی خبررساں سائٹ سے نقل كيا ہے كہ شہزادہ علی اصغر ۜ كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے اور حضرت امام زمانہ ۜ سے بيعت كے لیے امام حسين ۜ كی مظلوميت پر سند كے عنوان سے شہزادہ علی اصغرۜ پر خصوصی پروگرام منعقد كیے گۓ-
ايران میں یہ پروگرام تہران اور ۵۰ دوسرے شہروں میں منعقد ہوۓ اور جمعہ كے دن ہہی پروگرام ايران كے علاوہ عراق كے ۱۵ شہروں میں سعودی عرب كے ۵ شہروں ٫ پاكستان كے ۱۲ شہروں ٫ہندوستان كے ۴ شہروں ٫ بحرين كے ۵ شہروں اور سوریہ ٫برطانیہ ٫ كنیڈا ٫لبنان ٫ كويت٫ افغانستان ٫آذربائيجان اور تركی میں منعقد ہوۓ-