زيارت عاشورا ٫شيعيان اھلبيت كا منشور خود سازی ہے-

IQNA

زيارت عاشورا ٫شيعيان اھلبيت كا منشور خود سازی ہے-

سماجی گروپ:زيارت عاشورا كا اساسی نقطہ جو شيعيان اھلبيت ۜ كی خود سازی كا منشور ہے وہ یہ جملہ ہے كہ جس میں محمد وآل محمد جس طرح زندہ رہے اسی طرح زندہ رہنے اور انہی ذوات طيبہ كی طرح مرنے كی درخواست كی گئی ہے اور یہی چيز مومنين كو سعادت اور خوشبختی كی طرف ھدايت كرتی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے قومی جوانوں كے ادارے كی سائٹ سے نقل كيا ہے كہ نائب صدر اور اس ادارے كے سربراہ جناب حجة الاسلام حاج ا كبری نے بوشہر میں عزاداران امام حسينۜ سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عاشورائی تہذيب میں پلنے والے جوان خط ولايت اور امامت پر كاربند ٫مٶدب ٫شجاع٫محنتی ٫اھل بصيرت اور حالات سے آگاہ ہوتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ عزاداری كی معرفت انسان سے وہی نسبت ہے جو اذان كی نماز سے لہذا عاشورا يعنی صراط مستقيم ٫كربلا يعنی مايوسيوں میں اميد كی كرن پس ہمیں عاشورا كو صحيح سمجھ كر اس پر عمل كرنا ہوگا-