قائد انقلاب اسلامی كی موجودگی میں مجلس امام حسينۜ كا انعقاد-

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كی موجودگی میں مجلس امام حسينۜ كا انعقاد-

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی كے حسينہ امام خمينی رہ میں آپ كی امامت میں نماز مغربين ادا كرنے كے بعد مجلس امام حسين ۜمنعقد كی گئی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كےمطابق اس مجلس میں صدر مملكت جناب محمود احمدی نژاد ٫چيف جسٹس آيت اللہ سيد محمود ہاشمی شاہرودی ٫اسپيكر قومی اسمبلی غلامعلی حداد عادل٫نائب صدر پرويز داودی ٫وزارا ٫ممبران پارلمينٹ اور دوسری سركاری شخصيات كے علاوہ لوگوں كی بڑی تعدد نے شركت كی –اس مجلس كے آغاز میں عوام نے اے فرزند فاطمہ ٫تسليت تسليت كے نعرے لگا كر قائد انقلاب اسلامی كو امام حسينۜ كی شہادت كے ايام پر تعزيت پيش كی –
اس مجلس سے حجة الاسلام محسن كازرونی امام جعمہ كرج نے خطاب كيا جس میں تحريك عاشورا كے مختلف پہلوٶں پر روشنی ڈالی گئی-ان كے علاوہ اگلی پانچ مجالس كے خطبا بتدريج حجة الاسلام علی اكبری٫پناھيان ٫انصاريان٫سيد احمد خاتمی اور ان مجالس عزا میں ٫ ذاكرين اھلبيت ٫محمود كريمی ٫سعيد حداديان ٫سيد مہدی مير داماد ٫محمد رضا اور مرتضی طاہری مداحی كی سعادت حاصل كریں گے-