آيت اللہ مكارم شيرازی :واقعہ عاشورا كا زندہ رہنا اس قيام كے مقاصد كی جاودانگی كے سبب ہے –

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :واقعہ عاشورا كا زندہ رہنا اس قيام كے مقاصد كی جاودانگی كے سبب ہے –

سياسی گروپ: واقعہ عاشورا كے مقاصد انسانی تاريخ میں ثابت رہے اور ان مجالس عزاداری كا ہر سال انعقاد اس تاريخی واقعہ كے اھداف كی جاودانگی پر دلالت كرتا ہے-



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ جو لوگ حسينی تہذيب كو صحيح نہیں سمجھے اور ہر سال امام عالی مقام پر ہونے والے گریہ و ماتم اور عزاداری پر معترض ہونے والوں كو یہ سمجھ لينا چاہیے كہ امام حسين ۜ كے اہداف وقت گذرنے سے ختم ہونے والے نہیں بلكہ یہ رہتی دنيا تك زندہ رھیں گے-
انہوں نے اصلاح امت كو سيد الشہداء كے اھداف میں سے قرار ديا اور فرمايا كہ ہر امت كو اصلاح كی ضرورت ہے اور یہ ايسی چيز ہے جو زمانہ گذرنے سے ختم ہونے والی نہیں ہے-
انہوں نے امر بہ معروف اور نہی عن المنكر كے احياء ٫ظلم وستم و جہالت و نادانی كے خلاف قيام كو امام عالی مقام كے ديگر اہداف میں سے بتايا اور فرمايا كہ ظلم و ستم تمام زمانوں میں رہا ہے اور اس سے مقابلے كی بھی ہميشہ ضرورت ہے آيت اللہ مكارم شيرازی نے عصر حاضر میں قيام امام حسين ۜكے اھداف میں سے دنيا میں آزادی خواہی كے رجحان كی طرف توجہ كو بھی قرار ديا –