آيت اللہ موسوی اردبيلی :امام حسينۜ نے اپنے قيام سے اسلام كو ہميشہ كے لیے محفوظ كر ديا-

IQNA

آيت اللہ موسوی اردبيلی :امام حسينۜ نے اپنے قيام سے اسلام كو ہميشہ كے لیے محفوظ كر ديا-

سياسی گروپ:امام حسينۜ نے ايسا قيام كيا كہ پھر رہتی دنيا تك كوئی اسلام كو كمزور كرنے كی سوچ بھی نہ سكے –انہوں نے شرائط زمانہ كو ملحوظ ركھتے ہوۓ قيام كيا ،جس كی وجہ سے وہ لوگوں كے دلوں میں گھر كر گۓ اور اسلام كو ہميشہ كے لیے محفوظ كر ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ موسوی اردبيلی نے كہا كہ خرافات اور اعتراضات كے مقابلے میں منطق اور دليل كی رعايت كرنا ضروری ہے اور ہر شخص كو اپنی ذمہ داری پر عمل كرنا چاہیے-
انہو ںنے كہا كہ كسی كو امام حسينۜ كی ذاكری سے منع نہیں كرنا چاہیے البتہ واقعہ كربلا كو تاريخ اور شرعی معيار كے مطابق بيان كرنا ہوگا اور شريعت نے انتہائی اچھے انداز میں اس سانحہ كو بيان كيا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ واقعہ كربلا كے بارے بہت كچھ لكھا جا چكا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے آج عاشورا كے پيغامات كو نظم ٫اشعار٫ تعزیہ ٫ نثر ٫مقالہ جات اور مجالس عزا كی صورت میں بيان كيا جا رہا ہے-
موسوی اردبيلی نے ايران ٹی وی سے محرم الحرام كی نشريات كو سراھا اور كہا كہ سابقا اتنے اچھے پروگرام نشر نہیں كیے جاتے تھے-
انہوں نے عاشورا كو طول تاريخ میں تشيع كی بقا كا ضامن قرار ديا اور كہا كہ دشمنان اسلام ، اسلام كی ترقی اور بالخصوص شيعہ مكتب كی ترقی كو ديكھ كر اب ايسی سازشیں كر رہے ہیں جس سے شيعت كے چہرے كو بد نما كركے پيش كرسكیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ امام حسينۜ نے ايسا قيام كيا كہ اب رہتی دنيا تك كوئئ بھی اسلام كو كمزور كرنے كی سوچ بھی نہیں سكتا كيونكہ امام حسين ۜ لوگوں كے دلوں میں رسوخ كرگۓ ہیں-