وزير خارجہ كی قذافی سے ملاقات:اسلامی ممالك مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت پھيلانے كی امريكی سازش كو ناكام بنائیں-

IQNA

وزير خارجہ كی قذافی سے ملاقات:اسلامی ممالك مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت پھيلانے كی امريكی سازش كو ناكام بنائیں-

سياسی گروپ:مشرق وسطی میں برطانیہ اور امريكہ اپنی سياسی ناكامی كے بعد اب مسلمانوں كو آپس میں لڑانے كے لیے فرقہ واريت كو ہوا دے رہے ہیں جسے ناكام بنانے كی ضرورت ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے وزارت خارجہ كے شعبہ پريس سے نقل كيا ہے كہ ايرانی وزير خارجہ منوچہر متكی نے ليبيا كے صدر كرنل قذافی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ٫عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا ہے-
متكی نے اس ملاقات میں كہا كہ اسلامی ممالك كی ہوشياری سے امريكی سازش بھی ناكام ہوجاۓ گی جس سے وہ اسلامی دنيا میں فرقہ واريت پھيلا نا چاہتا ہے-
انہوں نے برطانیہ اور امريكہ كو فرقہ واريت پھيلانے كی سازش كرنے پر كہا كہ یہ دونوں ممالك مشرق وسطی میں شكست كے بعد اب ايسی سازشیں كر رہے ہیں جبكہ صديوں سے تمام مكاتب فكر كے مسلمان باہم زندگی گزار رہے ہیں-
قذافی نے بھی ايران كے ایٹمی پروگرام كی حمايت كرتے ہوۓ دو طرفہ تعلقات كی وسعت پر زور ديا