باكو : امام بارگاہ اھل بيت ۜ میں امام حسين (ع﴾ كے لطف و كرم كا دستر خوان بچھايا گيا-

IQNA

باكو : امام بارگاہ اھل بيت ۜ میں امام حسين (ع﴾ كے لطف و كرم كا دستر خوان بچھايا گيا-

سياسی گروپ:نویں اور دسویں محرم الحرام كی مناسبت سے باكو میں ايرانيوں كے امام بارگاہ اھل بيت ۜ میں ٫امام حسين ۜكی شہادت كے حوالے سے مجالس عزا كے انعقاد كے ساتھ ساتھ نذر و نياز كا دستر خوان بھی بچھايا گيا-
جمہوریہ آذربائيجان میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ كے سيكرٹری ماليات علی احمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ شعبہ باكو سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا:محرم الحرام كے آغاز سے اس امام بارگاہ میں ہر شب ۱۵۰۰ افراد نے امام حسينۜ كے لطف و كرم كے دستر خوان سے طعام تناول كيا ہے اور دسویں محرم الحرام كے دن اس عزاداری اور لطف و كرم كے دستر خوان میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں اضافہ ہوا ہے –
دفتر نمائندہ ولی فقیہ كے سيكرٹری ماليات نے مزيد كہا:دسویں محرم الحرام كو تين ہزار سے زائد افراد نے اس پروگرام میں شركت كی-
علی احمدی نے مزيد كہا:باكو میں اھل بيتۜ امام بارگاہ میں عزاداری كی بھر پور شركت كی وجہ سے اس امام بارگاہ میں جگہ كم ہو گئی لہذا اس امام بارگاہ كے صحن میں دو بہت بڑےشاميانے لگا كر عزاداروں كے لیے جگہ فراہم كی گئی-