مجمع تقريب مذاھب كے نائب صدر:مجالس اھل بيتۜ كے مقررين كے بيانات عزاداروں كی گمراہی كا باعث نہیں بننے چاہیے-

IQNA

مجمع تقريب مذاھب كے نائب صدر:مجالس اھل بيتۜ كے مقررين كے بيانات عزاداروں كی گمراہی كا باعث نہیں بننے چاہیے-

سياسی گروپ: مقررين كو چاہیے كہ وہ قيام عاشورا كی حقيقت كو بيان كریں اور ان كا مقصد عاشورا كے پيغآم كو بيان كرنا ہو تاكہ اھل بيت كی مجلس میں شركت كرنے والوں كی گمراہی كا باعث نہ بنے-
مجمع تقريب مذاھب اسلامی كے نائب صدر حجت الاسلام علم الھدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ ٫عاشورا كے قافلہ كی كربلا كی طرف حركت كے ھدف اور مقصد كی وضاحت اور بعض بدعتوں اور شبھات كو بيان كيا جو عاشورا كے پيغام میں تحريف كرنے كے درپے ہیں
علم الھدی نے كہا:افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ لوگ ہميشہ افراط و تفريط میں رہے ہیں اس طرح بعض اشعار پڑھنے اور ظاہری شكل و صورت كو بيان كرتے اور ايسے مسايل بيان كرنے كہ جو حسينی اھداف سے دور ہیں اسی طرح اور بہت سے مسايل كہ جو عاشورا كے حقيقی پيغام كو فراموش كرنے كا سبب ہیں-
حجت الاسلام علم الھدی نے مزيد كہا:امام حسينۜ نے امت كو اصلاح ٫امر بالمعروف اور نہی عن المنكر اور يزيد كے ظلم و استبداد كے مقابلہ كے لیے رسول اكرمۖ كی سيرت كی حفاظت كے لیے قيام كيا-
مجمع تقريب مذاھب كے نائب صدر نے مزيد كہا :تحريك عاشورا كی حقيقت ٫اسلام كو زندہ كرنا اور دين كی حقيقت كے لیے امام حسينۜ كا قيام تھا اسی وجہ سے امام حسينۜ اور ان كے اصحاب كی شہادت اسلام كی بقا كا سبب ہے-