آيت اللہ سيستانی : مسلمان اختلافات ختم كر دیں ۔

IQNA

آيت اللہ سيستانی : مسلمان اختلافات ختم كر دیں ۔

سياسی گروپ :عراق كے مذہبی رہنما آيت اللہ علی السيستانی نے تمام مسلمانوں سے متحدہونے اور فرقہ وارانہ اختلافات ختم كرنے كی اپيل كی ہے۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ
عراق كے مذہبی رہنما آيت اللہ علی السيستانی نے تمام مسلمانوں سے متحدہونے اور فرقہ وارانہ اختلافات ختم كرنے كی اپيل كی ہے۔بغداد میں اپنے آفس سے جاری بيان میں انہوں نے كہا كہ مختلف مكاتب فكر كے درميان سوچ كا فرق صديوں سے موجود ہے ليكن اسے خون خرابے كا سبب نہیں بننا چاہئے۔موجودہ صورتحال میں عراق كا ہر شہری اتحاد كی ضرورت محسوس كرتا ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ اختلافات ختم كرنے كے لئے عوام سے كوششیں اور تحمل كا مظاہرہ كرنے كی بھی اپيل كی۔آيت اللہ علی السيستانی نے كہا كہ بعض افراد اور گروپس مسلمانوں كے درميان پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور ايسے افراد نے اپنی كوششیں تيز كردی ہیں اس صورت حال میں مسلمان متحد ہو كر دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنادیں ۔