زاہدان میں مذاھب اسلامی كانفرنس كا انعقاد -

IQNA

زاہدان میں مذاھب اسلامی كانفرنس كا انعقاد -

سياسی گروپ: اسلامی انقلاب كی سالگرہ كی مناسبت سے مذاھب اسلامی كی تحقيقی اور علمی اٹھارویں كانفرنس كا آج ۴ فروری كو زاہدان میں افتتاح ہو رہا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ مذاھب اسلامی كی تحقيقی اور علمی اٹھارویں كانفرنس ۴ فروری سے ۷ فروری تك زاہدان میں منعقد ہو رہی ہے –اس كانفرنس میں مذھبی اختلاف اور موجودہ دور میں سياسی اور اجتماعی چيلنجز كے بارے میں استعماری سازشوں سے مقابلہ كرنے كے طريقوں كے بارے میں بحث كی جاۓ گی-
مذاھب اسلامی كی یہ تحقيقی اور علمی كانفرنس ٬ايران ٬پاكستان ٬شام اور لبنان كے متفكرين اور دانشوروں كی شركت سے سيستان و بلوچستان كے اہل سنت كے امور میں نمائندہ ولی فقیہ كے دفتر كی طرف سے مجمع جہانی تقريب مذاھب اسلامی كے تعاون سے زاہدان میں منعقد ہو رہی ہے-