ارومیہ كے گورنر غفاری آذر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا شعبہ آذربائيجان غربی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا :قرآنی تعليمات اور لوگوں كا ان تعليمات پر اعتقاد انقلاب كی ايجاد اور اس كی بقا كے اہم ترين اسباب میں سے ہے-
گورنر ارومیہ نے كہا:اس نظام میں ہمارے پاس جو كچھ ہے وہ اسلام اور قرآن سے ہے اور انقلاب كے بعد ہم نے قرآنی انجمنوں میں ترقی كو مشاہد كيا ہے-
غفاری آذر نے كہا:انقلاب سے پہلے اگر كوئی علمی شخصيت ہوتی تو يا وہ گوشہ نشين ہوتی يا ملك سے باہر اسے منتقل كر ديا جاتا-
انہوں نے مزيد كہا:انقلاب كے نتائج میں سے ايك جوانوں اور لوگوں كی خود اعتمادی ہے اور ہم نے اسی خود اعتمادی پر بھروسہ كرتے ہوۓ صلح پر مبنی ایٹمی پاور حاصل كی ہے-