ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ ايرانی ایٹمی توانائی آرگنائزيشن كے سربراہ غلام رضا آغا زادے نے كہا ہے كہ تہران میں موجودمغربی سفارت كاروں كو ایٹمی تنصيبات كا دورہ كرانے كاارادہ ركھتا ہے۔اس سے ايك دن قبل ہی ايران تيسری دنيا كے ممالك كے نمائندوں كو اپنے اصفہان ایٹمی پلانٹ كا دورہ كرا چكا ہے ۔آغا زادے كا كہنا تھا كہ ايران كا ایٹمی پروگرام مكمل طور پرپرُامن مقاصد كے لیے ہے اور اس سلسلے میں كچھ چھپا ہوا نہیں ۔ايرانی ایٹمی توانائی كے ادارے كے سربراہ نے مغربی سفارتكاروں كے دورے كے لیے كوئی تاريخ نہیں بتائی ۔ غلام علی آغازادے نے ايران كے خلاف پابنديوں كی حمايت كرنے والے ممالك پر تنقيد كی اور كہا كہ امريكا اور يورپی ممالك كبھی بھی صحافيوں اور غير ملكی نمائندوں كو اپنی جوہری تنصيبات كے دورے كی اجازت نہیں دے سكتے ۔