ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ شعبہ استنبول كی رپورٹ كے مطابق ٬تركی كے دوسرے مختلف شہروں كی طرح استنبول میں بھی ہزاروں شيعيان نے عزاداری اور سينہ زنی كے پروگرام منعقد كیے –ان پروگراموں میں مقررين نے عاشور كے قيام اور امام حسين ۜكی جانثاری كے بارے میں تقريریں كیں –اسی طرح مجمع بين المللی تقريب مذاھب كے سربراہ آيت اللہ محمد علی تسخيری نے امام حسينۜ كی شہادت كی مناسبت سے تسليت پيش كرتے ہوۓ كہا:بعض لوگ چاہتے ہیں كہ امام حسينۜ كے قيام كو امت اسلامی كے ايك اختلافی مسئلہ كے طور پر پيش كریں ليكن قيام امام حسينۜ آج دنياۓ اسلام كے لیے نكتہ وحدت بن چكا ہے اور امام حسين نے دنيا كو حريت ٬شہادت اور ظلم سے مقابلہ كرنے كا درس ديا ہے-
اس پروگرام میں تركی پارليمنٹ كے اسپيكر بلند ارنيچ نے پيغمبر اكرمۖ كے نواسے كی شہادت پر تسليت پيش كرتے ہوۓ كہا:حضرت امام حسينۜ حريت ٬جانثاری اور شہادت كا نمونہ ہیں-
انہوں نےمزيد كہا :امت اسلامی دشمنوں كے مكر و فريت كے سامنے بيدار ہے اور ہم نہیں چاہتے كہ دنيا اور عراق میں ايك نئی كربلا برپا ہو-