مسلمان اسلام كے حقيقی دشمن كو فراموش نہ كریں-

IQNA

حداد عادل نے رمضان عبد اللہ سے ملاقات میں كہا:

مسلمان اسلام كے حقيقی دشمن كو فراموش نہ كریں-

سياسی گروپ: حداد عادل نے كہا:تمام دنيا كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسلام كے حقيقی دشمن كو فراموش نہ كریں اور جو لوگ شيعه سے خطرہ محسوس كرتے ہیں ا ور اہل سنت كے لیے ان كا دل جلتا ہے تو وہ صہيونی ظلم و ستم كے مقابلے میں ملت فلسطين كی حمايت كيوں نہیں كرتے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ٬جہاد اسلامی فلسطين كے جنرل سيكرٹری رمضان عبد اللہ نے اسلامی اسمبلی كے اسپيكر غلام علی حداد عادل سے ملاقات كی-
اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر نے علاقہ كے بعض ممالك كے امريكہ اور اسرائيل كے ساتھ گٹھ جوڑ پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ كہا:قابل افسوس ہے كہ علاقہ كے بعض چھوٹے ممالك ٬فلسطين ٬عراق٬ اور لبنان كے عوام پر ہونے والے امريكی و اسرائيلی مظالم پر اعتراض كرنے كی بجاۓ اسلامی جمہوریہ ايران پر اعتراض كرتے ہوۓ شيعہ اور سنی مسئلہ كو ہوا دے رہے ہیں اور دوسری طرف اسرائيل كے حكومتی اراكين كو دعوت ديتے ہیں-
رپورٹ كے مطابق ٬فلسطين كی جہاد اسلامی كے جنرل سيكرٹری رمضان عبد اللہ نے اس ملاقات میں فلسطين كے اہداف كی ايرانی عوام كی حمايت كی قدر دانی كرتے ہوۓ كہا :امريكہ اور اسرائيل كی نئی پاليسی علاقہ میں مسلمانوں كے درميان اختلاف ايجاد كرنا ہے-
جہاد اسلامی فلسطين كے جنرل سيكرٹری نے امريكہ ٬اسرائيل اور علاقہ كے بعض ممالك سے تشكيل پانے والے مثلث كے بارے میں كہا:وہ اسرائيل كو دشمن كی حيثيت نہیں ركھتے بلكہ ايران كو خطرہ كے طور پر پيش كر رہے ہیں۰-