آيت اللہ امينی :مجلس خبرگان وه واحد ادارہ ہے جس كے اراكين تنخواہ نہیں ليتے-

IQNA

آيت اللہ امينی :مجلس خبرگان وه واحد ادارہ ہے جس كے اراكين تنخواہ نہیں ليتے-

سياسی گروپ: آيت اللہ امينی نےمجلس خبرگان كے اراكين كی تنخواہ نہ لينے كے بارے میں بتاتے ہوۓ كہا: مجلس خبرگان رہبری كے سيكرٹری آفس كے محققين كی ٬فقہ سياسی٬ حكومت اسلامی اور ولايت فقیہ كے بارے میں كوششوں سے ۲۳ كتابیں نشر ہوئی ہیں ، چار رسالے اپنے اختتام كو پہنچے اور ۱۱۴ آثار پر تحقيق ہو رہی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ مجلس خبرگان كے آفس سيكرٹری كے سربراہ نے اس دفتر كی گذشتہ سرگرميوں كے بارے میں كہا: میں ۲۲ سال سے اس آفس سيكرٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں- ابتداء میں بغير كسی بجٹ كے ايك چھوٹی سے بلڈنگ میں اپنے دفتر كا آغاز كيا-
آيت اللہ امينی نے سائٹ www.khobregan.ir كے افتتاح ٬بوشہر ٬ ہرمزگان ٬آذربائيجان میں علاقائی كانفرنسوں كے انعقاد كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:اس كانفرنس كی خصوصيات میں سے ايك یہ ہے كہ یہ بہت كم اخراجات پر منعقد ہوئیں-
آيت اللہ امينی نے كہا: ۲۲ سال سے میں مجلس خبرگان رہبری كے سيكرٹری آفس میں فرائض انجام دے رہا ہوں اور ہر روز مجبور اتين سے چار گھنٹے كام كرنا پڑتا تھا جس كی وجہ سے حوزہ كے بہت سے دروس كی چھتی ہو گئی –ليكن بدن كی كمزوری كی وجہ سے میں نے ديكھا كہ اب سيكرٹری آفس میں كام كرنا مشكل ہو گيا ہے لہذا انتخابات میں شركت نہ كرنا میں وظيفہ كو انجام دينا سمجھتا ہوں-