استنبول كی مسجد زينب كبریۜ میں عزاداری امام حسينۜ كے پروگراموں كا انعقاد-

IQNA

استنبول كی مسجد زينب كبریۜ میں عزاداری امام حسينۜ كے پروگراموں كا انعقاد-

سماجی گروپ: ماہ محرم الحرام اور حضرت امام حسين ۜ كی عزاداری كے ايام كی مناسبت سے استنبول كے شيعہ نشين علاقہ بالخصوص مسجد زينب كبری ۜ میں عزاداری كے پروگرام منعقد كیے گئے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ شعبہ استنبول كی رپورٹ كے مطابق :استنبول كی مختلف مساجد اور شيعہ نشين علاقوں بالخصوص مسجد حضرت زينبۜ میں امام حسينۜ اور ان كے باوفا ساتھيوں كی عزاداری كے پروگرام منعقد ہو ۓ اس مسجد كے امام جماعت﴿شيخ احد صلحان﴾ نے اس مسجد میں ہونے والی سرگرميوں كے بار ےمیں بتايا اور انہوں نے امام حسينۜ كی شخصيت كے حوالے سے كہا: امام حسين ۜ حريت پسند انسانوں كے لیے ايك مكتب ہے اور تاريخ گواہ ہے كہ حريت پسند انسانوں نے اس مكتب امام حسين ۜ سے درس ليتے ہوۓ ظلم و ستم كے مقابلے میں قيام كيا اور آخر كار كامياب ہوۓ
انہوں نے كہا:امام حسين ۜ نے كسی ملك يا شہر كو فتح نہیں كيا بلكہ دلوں كو فتح كيا ہے كہ جس كا مصداق سورہ م بارك مريم كی آيت ۹٦ میں ديكھا جا سكتا ہے ﴿ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات سيجعل لھم الرحمن ودا﴾
صلحان نے مزيد كہا :واقعہ كربلا كو گذرے ہوۓ تقريبا چودہ سو سال ہو چكے ہیں ليكن یہ واقعہ كبھی بھی فراموش نہیں ہوا بلكہ اس كے بر عكس روز بروز زندہ ہو رہا ہے-
انہوں نے كہا:فی الحال استنبول میں شيعںو كی تقريبا ۳۰ مساجد ہیں جنمیں سے ايك مسجد حضرت زينب كبری ہے-
ياد رہے كہ تركی میں تقريبا ۳۰ لاكھ شيعہ اور ۲ كروڑ علوی زندگی گذار رہے ہیں-