آيت اللہ مكارم شيرازی : وہابی علماء كے فتوے پر شيعہ علماء كا رد عمل -

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : وہابی علماء كے فتوے پر شيعہ علماء كا رد عمل -

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ۳۸ وہابی علماء كے فتوے كا جواب شيعہ علماء كی طرف سے عنقريب ديا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ شيرازی نے حوزہ علمیہ كے نيوز سنٹر سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ چند روز قبل وہابيوں كے ۳۸ شدت پسند علماء نے شيعوں كے خون كو مباح قرار ديتے ہوۓ ان كے قتل كا فتوی ديا تھا-
ليكن علماۓ شيعہ بغير كسی خوف و ہراس كے وہابی علماء سے دوستی اور گفتگو كرنے كے لیے تيار ہیں-
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ اس جواب میں یہ لكھا گيا ہے كہ آپس میںا يك دوسرے كے اختلافات سے دشمن فائدہ اٹھا ۓ گا-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت صہيونيوں نے ہمارے قبلہ اول پر قبضہ كر ركھا ہے اور قران مجيد كو سوالیہ نشان بنا كر دين اسلام كو شدت پسندی كا دين ثآبت كرنا چاہتے ہیں لہذا حال حاضر میں مسلمانوں كا آپس میں اختلاف عقلائی نہیں –
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ عالم اسلام كو سب سے زيادہ خطرہ شدت پسند وہابيوں كی طرف سے ہے-