پيغمبر اعظمۖ كی سيرت طيبہ میں اقليتوں كے حقوق كی پاسبانی سے متعلق سيمينار-

IQNA

پيغمبر اعظمۖ كی سيرت طيبہ میں اقليتوں كے حقوق كی پاسبانی سے متعلق سيمينار-

سياسی گروپ: شہر مقدس قم میں پيغمبر اعظم﴿ص﴾ كی سيرت طيبہ میں اقليتوں كے حقوق كی رعايت كے سلسلے میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس میں روح اللہ شريعتی نے اپنا تحقيقی مضمون پيش كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جناب روح اللہ شريفی نے دوسرے اديان سے احترام كے متعلق پيغمبر اسلام ۖ كی ايك حديث نقل كرتے ہوۓ كہا كہ انبياء و مرسلين كا ايك مقصد عدالت كو قائم كرنا تھا –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام تمام افراد خواہ وہ مسلمان ہو ں يا غير مسلم سب كے حقوق كا قائل ہے-
جناب روح اللہ شريفی نے كہا كہ مدينہ میں اسلامی حكومت قائم ہونے كے بعد پيغمبر ۖ نے اپنے اصحاب كو اقليتوں كے حقوق كی رعايت كرنے كے لیے ہميشہ تاكيد كی