آذربائيجان غربی جہاد دانشگاہی كے ثقافتی سيكرٹری :اسلامی انقلاب كی فتح عوام كی عدالت طلبی اور ظلم كے خلاف جنگ كا جلوہ تھی-

IQNA

آذربائيجان غربی جہاد دانشگاہی كے ثقافتی سيكرٹری :اسلامی انقلاب كی فتح عوام كی عدالت طلبی اور ظلم كے خلاف جنگ كا جلوہ تھی-

سماجی گروپ: اسلامی انقلاب كی كاميابی ٬لوگوں كی عدالت طلبی اور ظلم كے خلاف جنگ كی تجلی تھی-
امين رستم زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذربائيجان غربی سے گفتگو كرتے ہوے كہا:عاشورا كے عظيم واقعہ اور اسلامی انقلاب كی كاميابی حق كی باطل پر فتح اور ديگر كاميابيوں كا واقع ہونا ان موارد میں سے ہے كہ جن كی طرف قرآن نے اشارہ كيا ہے –
انہو ں نے كہا :عاشورا كے حقيقی پيغامات میں سے ايك ٬قيام ٬كوشش٬ جہاد اور باطل كے مقابلے میں مايوسی كا نہ ہونا ہے-
امين رستم زادہ نےمزيد كہا:كربلا كی سر زمين پر امام حسين ۜ كے خون كے بہہ جانے كا ثمرہ فقط ان كی مظلوميت نہ تھی بلكہ ان كے اعلی اعتقاد اور بلند ہمت كردار تھا-اور ہمیں چاہیے كہ ہم ان دونوں واقعات كو واضح طور پر بيان كر كے آئندہ نسل تك منتقل كریں-