ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی نے سپاہ پاسداران كے اعلی افسروں اور خاتم الانبياء ہیڈ كوارٹر كے افسروں كی ملاقات میں معاشرہ كی معنوی حيات میں اسلامی انقلاب كے كردار اور اسے خدا كی ايك نعمت جانتے ہوۓ كہا: ايرانی انقلاب ٬انسانيت كی ايك خدمت تھا اور جنہوں نے اس انقلاب كو وجودمیں لانے كے سلسلہ میں اہم كردار ادا كيا ہے انہیں فراموش نہیں كرنا چاہیے-
آيت اللہ فاضل لنكرانی نے مزيد كہا: امام خمينی رہ نے انتہائی خلوص اور كوشش سے اسلامی انقلاب كو كامياب كيا اور دنيا كے لیے ثابت كرديا كہ مسلمان ان بڑی طاقتوں سے مرغوب نہ ہوں گے -
انہوں نے وحدت اسلامی كی حفاظت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا: وحدت سے یہ مراد نہیں كہ شيعہ ٬سنی ہوجاۓ يا سنی شيعہ ہو جاۓ بلكہ اسلامی فرقوں كے درميان اتحاد استكبار كی سازشوں كو ناكام كرنے كے لیے انتہائی ضروری ہے-
اس مرجع تقليد نے كہا: دشمن نہ ہمارے ساتھ مخلص ہیں نہ اہل سنت س ےبلكہ شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات ڈالنے كے درپے ہیں-
آيت اللہ فاضل لنكرانی نے تاكيد كی كہ ۱۰ فروری (۲۲ بہمن) كا مظاہرہ فقط مظاہرہ نہیں ہے بلكہ انقلاب اور مكتب امام حسين ۜ كے ساتھ وفا اور عقيدہ كا اظہار ہے-