ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مغربی دنيا میں اسلام مخالف كوششوں كے ضمن میں اسرائيل میں شراب بنانے والا ايك یہودی كارخانہ بھی اسلام كی توہين كرنے والوں میں شامل ہو گيا تاكہ عيسائی صہيونيوں اور یہودی صہيونيوں كے درميان اسلام كے خلاف پوشيدہ اتحاد آشكار ہو جاۓ
صہيونيوں نے شراب كے اس كارخانہ كی بوتلوں پر بيت المقدس ٬مسجد نبوی اور اسی طرح چھ كونوں والے ستارہ كی تصاوير نماياں ہیں كہ جس سے واضح طور پر دين اسلام كی توہين اور ايسے الہی احكام كا مذاق اڑايا گيا ہے جو شراب پينے كو حرام قرار ديتے ہیں-
ياد رہے كہ ادارہ مسجد الاقصی نے صہيونی حكومت كے اس حالیہ اقدام كو بہت خطر ناك جانا اور اس كارخانہ كی طرف سے ہونے والی توہين كو مسلمانوں كے مذھبی احساسات كے ساتھ كھيلنا قرار ديا –