محمود احمدی نژاد : نو اپريل تك جوہری پروگرام میں پيش رفت كی خوشخبری دیں گے ۔

IQNA

محمود احمدی نژاد : نو اپريل تك جوہری پروگرام میں پيش رفت كی خوشخبری دیں گے ۔

سياسی گروپ :ايرانی صدر احمدی نژاد نے دارالحكومت تہران میں اسلامی انقلاب كی 28 ویں سالگرہ كے موقع پر نكالی گئی ريلی سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آ پ لوگوں كو 9اپريل تك جوہری پروگرام میں پيش رفت كی خوشخبری دينگے ۔







ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر احمدی نژاد نے ايرانی دارالحكومت تہران میں اسلامی انقلاب كی 28 ویں سالگرہ كے موقع پر نكالی گئی ريلی سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آ پ لوگوں كو 9اپريل تك جوہری پروگرام میں پيش رفت كی خوشخبری دينگے،ريلی میں لاكھوں افراد نے شركت كی۔انہوں نے كہا كہ ایٹمی پروگرام رول بيك كركے ذلت قبول نہیں كریں گے۔ عالمی قوانين میں رہتے ہوئے ایٹمی ايندھن كی تياری ايران كا حق ہے ۔انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب نے ايرانی عوام كی زندگی بدل دی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ايرانی امن سے محبت كرنے والی قوم ہے، تاہم تہران كے دشمن اس كی يكجہتی اور عوامی قوت سے خوفزدہ ہیں۔ ايرانی صدر نے كہا كہ ايران ہر قيمت پر اپنی اقدار كا دفاع كرے گا۔ محمود احمدی نژاد كا كہنا تھا كہ ايران نے ایٹمی ٹيكنالوجی میں كمال حاصل كرليا ہے اور یہ ايران كا ذاتی پروگرام ہے جبكہ ايران كے ایٹمی پروگرام كو سياسی مسئلہ بنا ديا گيا ہے۔ ايرانی صدر نے ايران كے اندرونی معاملات میں بيرونی مداخلت كی مذمت كی۔ انہوں نے كہا كہ ايران كا ایٹمی عدم پھيلاؤ كے معاہدے سے نكلنے كا كوئی ارادہ نہیں ہے۔ تہران اپنی ایٹمی سرگرمياں آئی اے ای اے كے فريم ورك كے تحت جاری ركھنا چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں ريلی میں بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں اور خواتين نے شركت كركے اسلامی انقلاب كی سالگرہ منانے كے ساتھ ساتھ ايرانی ایٹمی پروگرام جاری ركھنے كيلئے اپنی حكومت كے ساتھ اظہاريكجہتی كيا۔ شركاء ”ایٹمی توانائی ہمارا قدرتی حق“ اور ”امريكہ مردہ باد“ كے نعرے لگا رہے تھے جبكہ پلے كارڈز پر ایٹمی پروگرام كے حق میں مغرب كے خلاف نعرے درج تھے۔