آيت اللہ وحيد خراسانی:انہدام قبور ائمہ پر سخت رد عمل كی ضرورت ۔

IQNA

آيت اللہ وحيد خراسانی:انہدام قبور ائمہ پر سخت رد عمل كی ضرورت ۔

سياسی گروپ: آيت اللہ وحيد خراسانی نےكہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ سال گذشتہ سامرا میں ہونے والے حادثہ پر اپنا رد عمل ظاہر كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ قم كے عہدہ داروں نے آيت اللہ وحيد خراسانی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ وحيد نے سال گذشتہ سامرا میں حرمين امامين عسكريين میں ہونے والے حادثے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ تمام لوگوں كو چاہیے كہ اس عظئم مصيبت پر اپنی ذمہ داريوں كو ادا كریں-
آيت اللہ وحيد خراسانی نے مزيد كہا كہ اس دن بازار بند ہونا چاہیے اور دشمنان اھلبيت ۜ كے خلاف اپنا رد عمل ظاہر كرنا چاہیے-
مرجع تقليد نے كہا كہ سامرا میں ہونے والے انہدام قبور ائمہ كے سانحہ كو زندہ ركھنا چاہیے-