ايران كی قرآنی خبر رساں ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ يونيورسٹی كے ركن محمد حسن جوادی نے كہا كہ انقلاب تاريخی اجتماعی نہضت ہے انبيا ء اور ائمہ اھلبيت بہترين انقلاب كے بانی تھے-
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا میں بہت سے انقلاب آۓ جيسے فرانس اور چين میں انقلاب كبير آيا ليكن اسلامی انقلاب كا تقابل كسی ايك انقلاب سے بھی نہیں كيا جا سكتا اس لیے كہ ہمارے انقلاب كی كاميابی كا اہم ترين سبب تعليمات قرآن و نہج البلاغہ ہیں-
انہوں نے كہا كہ ايرانی عوام نے امام خمينی رہ كی قيادت میں ايك مستقل حكومت تشكيل دی جسكے لیے نہ مشرق پر اعتماد كيا اور نہ مغرب پر بلكہ ايسی حكومت بنائی جس كی بنياد ولايت فقیہ پر ہے-