ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردبيل كے ثقافتی تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام زين العابدين كی شہادت كی مناسبت سے ايك سيمينار غدير ٬عاشورا اور انقلاب اسلامی كے عنوان پر دارالحكمة سنٹر میں منعقد ہوا ۔ حوزہ اور يونيورسٹی كے نامور پروفيسر جناب معاد يخواہ اور صابر اكبری جدی آغاز ولايت علی بن ابی طالب ﴿ع﴾ ٬فلسفہ قيام امام حسينۜ اور انقلاب اسلامی كو اسی سلسلہ كی ايك كڑی قرار ديتے ہوۓ خطاب كيا-