سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ ہمارا عقيدہ ہے كہ تمام چيزیں خدا كی طرف سے ہیں لا موثر فی الوجود الا اللہ ٬شفاعت بھی خدا كے ہاتھ میں ہے اگر كسی كو حق شفاعت حاصل ہے تو وہ خدا ہی كی اجازت سے ہے جب شفاعت كی بحث ہوتی ہے تو وہابی حضرات سورہ زمر كی آيت نمبر ۴۴ كی تلاوت كرتے ہیں قل للہ شفاعة جميعا تمام شفاعت خدا كی طرف سے ہے ليكن تم شيعہ كہتے ہو يا رسول اللہ ٬اشفع لنا عند اللہ وہابيوں نے قرآن كی چھ آيتوں سے اپنا مذھب بنايا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے حوزہ علمیہ قم كے نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ انہدام حرمين عسكريين﴿ع﴾ كی سالگرہ كے موقع پر مكارم شيرازی نے حرم مطہر حضرت معصومہ ۜ امام خمينی رہ ہال میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ انہدام حرمين سے دشمن شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات پيدا كر كے مسجد الاقصی كو منہدم كرنا چاہتا تھا-
انہوں نے مزيد كہا كہ انہدام حرمين عسكريين ﴿ع﴾ نے شيعوں كو سوگوار بنا ديا ليكن شيعوں نے اپنے مراجع تقليد كی پيروی كرتے ہوۓ دشمن كے منصوبوں كو خاك میں ملا ديا-
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ اس سانحہ كے اصلی محرك شدت پسند وہابی اور بعثی پارٹی كے ساتھ امريكی اور برطانوی حكومت بھی ھیں ۔
مرجع تقليد نے كہا كہ اس سانحہ نے تمام مسلمانوں كے قلب كو جريحہ دار بنا ديا ہے حتی كہ معتدل وہابيوں نے بھی اس فعل كی مذمت كی ہے-